Latest National, International, Sports & Business News

آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے عمران خان کی درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے عمران خان کی جانب سے دائر درخواست پر اعتراضات عائد کیے

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار عمران خان نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، درخواست میں بنیادی حقوق سے متعلق معاملے کی وضاحت نہیں کی گئی۔

عمران خان کی درخواست پر یہ اعترٓض بھی عائد کیا گیا ہے کہ واضح نہیں کیا گیا کہ آڈیولیکس معاملے پر آرٹیکل 184/3 کا اطلاق کیسے ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر کے معاملے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن یا جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.