Latest National, International, Sports & Business News

آصف نے بورڈ کے سامنے فکسنگ کا کچا چٹھا کھول دیا

لاہور: سزا یافتہ فاسٹ بولر آصف نے پی سی بی حکام کے سامنے فکسنگ کا کچا چٹھا کھول دیا، ابتدائی مرحلے میں ویجیلنس اور اینٹی کرپشن یونٹ کو اپنے ’سیاہ کارناموں‘ سے آگاہ کیا، تحریری طور پر معافی نامہ بھی داخل کردیا۔ نگران چیئرمین نجم سیٹھی سے ملاقات میں آئی سی سی اصلاحی پروگرام کیلیے دستیابی بھی ظاہر کر دی۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ معلومات کا جائزہ لینے کے بعد بحالی پروگرام شروع کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں 7 سال کی سزا پانے والے فاسٹ بولر محمد آصف نے 14 اگست کو اعتراف جرم کرتے ہوئے دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اور پاکستانی عوام سے معافی مانگی تھی۔ پیر کو انھوں نے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں شعبہ ویجیلنس اینڈ اینٹی کرپشن کے حکام اور نگران چیئرمین نجم سیٹھی سے ملاقات کرکے اپنا معافی نامہ پیش کیا۔ پیسر نے آئی سی سی بحالی پروگرام کیلیے اپنی دستیابی سے آگاہ کیا جبکہ بورڈ حکام نے ان سے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے محرکات معلوم کیے

تبصرے بند ہیں.