Latest National, International, Sports & Business News

آئل ٹینکرز مالکان کا کرائے بڑھانے کا مطالبہ، ہڑتال کرنے کی دھمکی

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات میں بڑے اضافے کے بعد آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے کرائے بڑھانے کیلئے ہڑتال کی دھمکی دے دی۔آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر عبداللہ آفریدی نے کہا ہے کہ کل کسی بھی آئل ٹینکر کو لوڈ نہیں کیا جائے گا، موجودہ کرایوں میں کام کرنا ممکن نہیں، شدید مالی نقصان کا خدشہ ہے، نقصان سے بہتر ہے گاڑیاں کھڑی رکھیں۔عبداللہ آفریدی نے کہا کہ آئل ٹینکرز کی ہڑتال کے باعث خیبرپختونخوا، پنجاب سمیت دیگر علاقوں میں سپلائی متاثر ہونے کا امکان ہے، ایک ہفتے سے حکام سے رابطے جاری ہیں، وزیر پیٹرولیم علی پرویز سے متعدد بار رابطہ اور خطوط ارسال کرچکے ہیں، مذاکرات کی درخواست کی مگر کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہو سکی۔آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر نے مزید کہا کہ پائپ لائن کوٹے میں تبدیلی سے ٹینکر مالکان متاثر ہورہے ہیں، جب تک کرایہ نہیں بڑھایا جاتا، ٹینکرز نہیں چلیں گے، مطالبات منظور نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کیا جائے گا، ٹینکر مالکان سے اپیل گاڑیاں بند رکھیں اور احتجاج میں حصہ لیں۔

تبصرے بند ہیں.