بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی فلم رادھے کا ٹریلز ریلیز

لاہور (نیوز ڈیسک) بالی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان نے اپنی آنے فلم ‘رادھے’ کا ٹریلر ریلیز کردیا جو عید پر سنیما کی زینت بنے گی۔

گزشتہ روز سلمان خان نے ٹوئٹر پر فلم ‘رادھے’ کا پوسٹر شیئر کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ فلم کا ٹریلر 22 اپریل کو ریلیز کریں گے۔

ٹوئٹ میں انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ ‘آرہا ہوں آپ کا موسٹ وانٹڈ بھائی’۔

بعدازاں سلمان خان نے ‘رادھے’ کا ٹیلر ریلیز کیا جو مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا گیا اور اسے 62 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق فلم میں سلمان خان ایک پولیس افسر کا کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں جو اپنے طریقے سے کام کرتا ہے۔

وہ اس فلم میں بنیادی طور پر ‘انکاؤنٹر اسپیشلسٹ’ کا کردار ادا کررہے ہیں اور ان کی اس فلم میں ‘وانٹڈ’ کی جھلک اور ‘دبنگ’ کے ڈائیلاگز کا حوالہ بھی نظر آئے گا۔

سلمان خان کی جانب سے ریلیز کیا گیا ٹریلر ایکشن سے بھرپور ہے جسے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

‘رادھے’ فلم میں سلمان خان میں ڈرگ مافیا کا خاتمے کے لیے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

قبل ازیں ‘رادھے’ کے فلمسازوں نے فلم کو 13 مئی کو تھیٹرز کے ساتھ ساتھ زی فائیو کے پے پر ویو میڈیم زی پلیکس پر اسی دن ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

‘رادھے’ بھارت کی پہلی ہندی فلم ہوگی جو ایک ہی دن میں متعدد پلیٹ فارمز پر ریلیز ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس مئی سے قبل رادھے فلم کی شوٹنگ مکمل ہوجانی تھی لیکن عالمی وبا کی وجہ سے مارچ کے مہینے میں بھارت میں نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ التوا کا شکار ہوگئی تھی۔

سلمان خان نے اکتوبر 2020 کے اوائل میں فلم کی شوٹنگ شروع کی تھی جو اسی ماہ مکمل ہوگئی تھی۔

انہوں نے 4 اکتوبر کو سیٹ سے شوٹنگ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ساڑھے 6 ماہ بعد شوٹ پر واپسی۔

فلم کی ہدایات پربھو دیوا نے دی ہیں جو دبنگ اور وانٹڈ کے بعد سلمان خان اور پربھو دیوا کا تیسرا پروجیکٹ ہے۔

رادھے فلم میں رندیپ ہدا اور جیکی شروف سمیت دیشا پٹانی اور میگھا آکاش بھی اداکاری کررہے ہیں جبکہ ایک گانے میں جیکولین فرنینڈس بھی موجود ہیں۔

تبصرے بند ہیں.