sپاکستان نے افغان امن مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کیا: امریک

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان مستقبل میں بھی مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

 واشنگٹن: () دارالحکومت واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے افغان امن مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ طالبان کے افغان حکومت سے امن مذاکرات ہوں۔ انہوں نے کہا یہ طالبان کے لئے اچھا موقع ہے کہ وہ ملک میں امن کے ساتھ اپنی زندگیاں دوبارہ شروع کر سکیں۔ طالبان کے پاس موقع ہے کہ وہ ملک کے سیاسی نظام میں شامل ہو جاءیں۔ ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہم سمجھتے ہیں کہ امن مذاکرات کے لئے یہ وقت مناسب ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.