سری لنکا ٹیسٹ سیریز، پاکستانی کھلاڑیوں کی پُر فارمنسسز انتہائی شاندار

سری لنکا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی پُر فارمنسسز انتہائی شاندار رہیں۔

شارجہ:() پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونیوالی ٹیسٹ سیریز دلچسپ مقابلے کے بعد ایک ایک سے ڈرا ہو گئی۔ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالوں کی فہرست میں سری لنکا کے کپتان اینجلو میتھیوز 412 رنز کے ساتھ سر فہرست ہیں جس میں ان کی دو نصف اور ایک سنچری شامل ہے۔ پاکستان کی جانب سے مصباح الحق تین نصف اور ایک سنچری سمیت 364 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ایک اننگز میں سب سے زیادہ 157 کا اسکور بھی اینجلو میتھیوز ہی نے بنایا۔ پاکستان کے احمد شہزاد 147 رنز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ یونس خان کا 136 رنز کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔ پاکستان کے فاسٹ بولر جنید خان سیریز میں اٹھائیس اعشاریہ سات ایک کی اوسط سے 14 وکٹیں حاصل کر کے کامیاب ترین بولر رہے۔ جنید خان کے اعزاز میں ایک اننگز میں 58 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کرنا بھی شامل ہے۔

تبصرے بند ہیں.