Latest National, International, Sports & Business News

ایشز سیریز: مچل جونسن کو ایلن بارڈر میڈل کا خصوصی انعام

ایشز سیریز میں انگلینڈ کو آؤٹ کلاس کرنے والے آسٹریلوی بولر مچل جونسن کو ایلن بارڈر میڈل کا خصوصی انعام دیا گیا۔

میلبورن:) ایشز ٹیسٹ سیریز میں فاسٹ بولر مچل جونسن نے آسٹریلیا کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ شاندار کار کردگی پر آسٹریلوی کرکٹ کی جانب سے انہیں کرکٹ کی تاریخ میں خصوصی ایلن بارڈر کے میڈل سے نوازا گیا۔ انعامات کی اس تقریب میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک سمیت ٹیم کے تمام کھلاڑی اپنی اہلیہ اور دوستوں کے ساتھ شریک تھے۔ مائیکل کلارک کو ایشز کے کامیاب ترین کپتان ہونے کے باعث آسٹریلین ٹیسٹ پلئیر آف دی ائیر کا ایوارڈ دیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.