Latest National, International, Sports & Business News

پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار بھارتی لڑکی پاکستان پہنچ گئی

پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار بھارتی لڑکی شارجہ سے جعلی پاسپورٹ پر پاکستان پہنچ گئی۔

لاہور: (آن لائن) لاہور ائیر پورٹ پر امیگریشن حکام نے لڑکی کو ڈی پورٹ کر دیا۔ بھارتی شہری نگیتا کی انٹرنیٹ پر ملتان کے شہری ظفر اقبال سے دوستی ہو گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے محبت میں بدل گئی اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا۔ اسی دوران نگیتا کے والدین نے اس کی شادی بھارت میں طے کر دی تاہم یہ رشتہ اسے منظور نہ تھا۔ نگیتا نے ظفر اقبال سے شادی کے لئے اسلام قبول کیا اور اپنا نام نمرہ رکھا اور پاکستان میں آنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس نے شارجہ کے ایک ایجنٹ قاسم سے جعلی پاسپورٹ بنوایا اور لاہور پہنچ گئی۔ دوسری جانب امیگریشن تفتیش کی تو اس کا پاسپورٹ جعلی نکلا جس کے بعد اسے شارجہ ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.