اسلام آباد:اسلام آباد ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد ذیشان حیدر کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار مرد ہو یا خاتون دونوں کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا، ہیلمٹ پہننے کے فیصلے کا اطلاق دو ہفتے آگاہی مہم کے بعد ہو گا، پہلے شہریوں کو ڈبل ہیلمٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔سی ٹی او کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں بعد ڈبل ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا، ہیلمٹ کے استعمال سے حادثے کی صورت میں زندگی بچ سکتی ہے۔
تبصرے بند ہیں.