Latest National, International, Sports & Business News

پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے ٹریک پر دھماکا

کوئٹہ: جیکب آباد کے قریب پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے ٹریک پر دھماکا ہو گیا جس کے سبب ٹریک عارضی طور پر بند ہوگیا۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق پشاور سے کوئٹہ جانے والی مسافر ٹرین کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر دھماکا ہوا جس کے بعد ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جبکہ ٹریک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ریلوے انتظامیہ نے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے، سکیورٹی ادارے بھی جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.