سیہون: وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ کینالز کے خلاف چیئرمین بلاول بھٹو زرداری واضح بیان دے چکے ہیں، کینالز نہیں بنیں گی، ہمارا موقف اور کیس مضبوط ہے، جو بھی سنے گا وہ کینالز منصوبے کو ترک کردے گا۔اپنے والد عبداللہ شاہ کی برسی میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نےکہا کہ اللہ تعالی مجھے بھی ہدایت دے کہ والد کے نقش قدم پر چل کر خدمت کروں، ملک کی بہتری کیلئے سب مل کر کام کریں۔وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کینالز معاملے پر ہم عوام کے ساتھ ہیں وزیراعظم کا ساتھ نہیں دیں گے، 18 اپریل کو حیدرآباد میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اعظم سواتی کے مذاکرات کے حوالے معلوم نہیں، مجھے نہیں پتہ کہ کس کو مینڈیٹ ہے، پی ٹی آئی اختلافات کا شکار ہے، لگتا نہیں کہ وہ بات چیت کریں، کیوں کہ وہ ایک بیان دیکر پھر دوسرا موقف رکھتے ہیں،مجھے نہیں لگتا پی ٹی آئی والے اپنی طرز سے ہٹیں گے، وہ ایسے بیان دیتے ہیں جو پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہوں۔انہوں نے کہا کہ کینالز کے خلاف چیئرمین بلاول بھٹو زرداری واضح بیان دے چکے ہیں کہ کینالز نہیں بنیں گی، ہمارا موقف اور کیس مضبوط ہے، جو بھی سنے گا وہ کینالز منصوبے کو ترک کردے گا۔ انکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا بیان نہیں سنا، اگر انہوں نے یہ کہا ہے کہ ہاتھ اٹھایا تو حالات خراب ہونگے تو یہ بڑی تشویش کی بات ہوگی، کراچی میں بدامنی ہوگی تو 80 اور 90 کی دہائی یاد کی جائے گی، کراچی کے امن کو خراب کرنے نہیں دیں گے۔
تبصرے بند ہیں.