پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن میں دائر درخواست کے مطابق درخواست گزار سابقہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسلام آباد تھے اور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا انتخاب لڑنے کے خواہشمند تھے۔درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا انتخابات کا کوئی شیڈول آیا نہ ووٹرز فہرستیں اور مرکزی سیکرٹریٹ میں کوئی سرگرمی بھی نہیں ہوئی۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں سیکرٹری جنرل کا انتخاب لڑنا چاہا مگر شیڈول کا پتہ نہ لگ سکا، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں روپوش اوراسیر رہنما منتحب ہوئے۔درخواست گزار کی جانب سے الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات قانون و پارٹی آئین کے مطابق نہیں کرائے، تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے۔
تبصرے بند ہیں.