توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی۔اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے، مرکزی اپیل پر فیصلے تک سزا معطل کر کے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کا حکم دیا جائے اور سزا کو کالعدم قراردیا جائے۔
تبصرے بند ہیں.