ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر اتفاق

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر اتفاق کر لیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز دی تھی جبکہ قانونی ماہرین کی طرف سے بھی حکومت کو 8 اگست کی تجویز دی گئی تھی۔قومی اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے 9 اور 10 اگست کی تاریخوں پر بھی غور کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست تک ہے، اگر 8 اگست کو اسمبلی تحلیل نہیں ہوتی تو اس صورت میں 12 اگست کو رات 12 بجے اسمبلی از خود تحلیل تصور ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.