نو مئی کے واقعات : سینیٹ میں پی ٹی آئی اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم کی مذمت

سینیٹ میں پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ سیاسی قیادت بے یقینی اور افراتفری کو ختم کرتے ہوئے جمہوریت کو آگے بڑھائے، اس وقت سنجیدگی اور معاملہ فہمی کے ساتھ چیلنجز سے نکلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت اپوزیشن لیڈر مجھ پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ مشکل وقت میں اپنا پارلیمانی کردار ادا کروں گا، یقین ہے میرے ساتھی سینیٹرز بڑے مقاصد کیلئے میری معاونت کریں گے۔شہزاد وسیم نے کہا کہ پاکستان کو جوچیلنجز درپیش ہیں اس کیلئے مضبوط فوج ضروری ہے، پاک فوج نے ملکی سالمیت کیلئے ہر قسم کی قربانی دی، دہشتگردی کیخلاف پاکستانیوں نے جو کامیابی حاصل کی وہ ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک مرتبہ پھر 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتا ہوں اور شہدا کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں، 9 مئی کے واقعات پر مفروضوں پر بات نہیں کرنی چاہیے، سنجیدہ تحقیقات کے بعد جو لوگ ملوث ہوں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

تبصرے بند ہیں.