تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو حراست میں لے لیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو حراست میں لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے ، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 کے قریب سے حراست میں لیا گیا ہے۔عمران اسماعیل کو نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنما اور ہزاروں کارکنان گرفتار ہیں، ان پر دہشت گردی کے مقدمے درج کر دیئے گئے ہیں۔ عمران اسماعیل کی گرفتاری پر پی ٹی آئی نے اپنے رد عمل میں لکھا کہ اس حکومت کی فاشزم مکمل طور پر بے مثال اور شرمناک ہے۔

تبصرے بند ہیں.