سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 13 جماعتیں اپنی نااہلی کا غصہ عوام پر نکلوا رہی ہیں، سپریم کورٹ کا گھیراؤ اور کبھی عوام کو اداروں سے لڑوانے کی ناکام سازش حکومت کا ایجنڈا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس میں زیادہ تر وہ پولیس والے ایکٹیو ہیں جو نواز شریف کے ایم این اے اور ایم پی اے کے کوٹے سے بھرتی ہوئے اور آج پولیس میں سینئر افسر بن چکے ہیں، میں نے 2 ٹویٹ دینے تھے لیکن میرے لوگوں کو غیر قانونی طور پر گھروں سے اٹھا لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہے کہ انہیں آج عدالت میں پیش کرتے ہیں یا نہیں، عدالت ضمانت دیتی ہے تو ایک ریڈی میڈ ایف آئی آر تیار ہوتی ہے، ملک سیاسی معاشی اقتصادی طور پر تباہ ہوگیا، آئی ایم ایف سے چھٹی دوستوں سے کٹی ہوگئی۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 16 جون تک آر یا پار ہو جائے گا، 4 مرلے کی لال حویلی کا کیس بھی ہنگامی طور پر آج لگا دیا ہے، بکنے اور بکنے والوں کا جمعہ بازار لگا دیا گیا ہے، جب تک گرفتار نہیں ہوتا وڈیو ٹوئٹر کے ذریعے عوام سے رابطہ رکھنے کی کوشش جاری رکھوں گا، اوپر اللہ ہے نیچے عدلیہ اور انشاءاللہ عدلیہ آئین و قانون جیتے گا۔
تبصرے بند ہیں.