اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سو سے زائد کیسز ، کیسزکی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، دورانِ سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور اسٹیٹ کونسل عدالت میں پیش ہوئے۔عمران خان کی جانب سے وکیل بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے ، دورانِ سماعت وفاق کی جانب سے عدالت سے کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مہلت دینے کی استدعا کی گئی۔وفاق نے استدعا کی کہ کچھ مہلت دے دیں، کیسز کی تفصیلات فراہم کر دیں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی۔
تبصرے بند ہیں.