الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فنڈز فراہمی کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت ای سی پی کا غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی فنڈز سے متعلق رپورٹ کو حتمی شکل دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کیلئے فنڈز نہیں مل سکے، سٹیٹ بینک کی طرف سے رقم منتقل نہیں کی گئی۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پنجاب میں انتخابات کیلئے 21 ارب کے فنڈز فراہمی کا سپریم کورٹ کا حکم تھا جس پر عمل نہیں کیا گیا، فنڈز کے بغیر الیکشن کیلئے انتظامات ممکن بنانا مشکل ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے فنڈز کی فراہمی کے حوالے الیکشن کمیشن کو آج رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.