چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، سینیٹر طاہر بزنجو نے صوبوں اور وفاق میں بیک وقت الیکشن کروانے کی قرارداد ایوان میں پیش کردی۔ایوان نے قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی، پی ٹی آئی کے سینیٹرز پہلے ہی واک آؤٹ کر گئے تھے، اپوزیشن کی کرسی پرسینیٹر مشتاق احمد موجود رہے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ سینیٹر مشتاق احمد نے بھی بل کی مخالفت نہیں کی۔دوسری جانب سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کارخانہ جات ترمیمی بل 2023 پیش کیا جس پر وزیر مملکت شہادت اعوان نے کہا میری درخواست ہے بل پرنظرثانی کی جائے، ثمینہ ممتاز زہری نے کہا اس بل میں میری تین ترامیم شامل ہیں، مزدوروں کو ہیلتھ اور سیفٹی مہیا کرنا ضروری ہے۔بعدازاں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ثمینہ ممتاز زہری اور شہادت اعوان کو مشاورت کی ہدایت کر دی۔
تبصرے بند ہیں.