اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 2 کیسز میں جلد سماعتوں کی متفرق درخواستیں منظور کر لیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 2 کیسز میں جلد سماعت کی متفرق درخواستوں پر سماعت کی۔عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نا اہلی فیصلے کے خلاف درخواست اپریل کے تیسرے ہفتے کیلئے مقرر کر دی گئی جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی کا کیس اپریل کے دوسرے ہفتے مقرر کیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.