پنجاب ، کے پی میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا، جسٹس امین الدین خان نے کیس سننے سے معذرت کر لی۔سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ جب سماعت کے لیے آیا تو چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جسٹس امین الدین خان کچھ کہنا چاہتے ہیں ، اس موقع پر جسٹس امین الدین نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے تناظر میں کیس سننے سے معذرت کرتا ہوں۔جسٹس امین الدین کے بات کرنے کے بعد بینچ کورٹ روم سے چلا گیا۔جسٹس امین کی جانب سے معذرت کرنے کے بعد عدالت کا لارجر بینچ تحلیل ہوگیا اور اب کیس میں نیا بینچ تشکیل دیا جائے گا۔سپریم کورٹ میں آج ہونیوالے کیس کی سماعت مؤخر کردی گئی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.