اسلام آبادہائی کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری سے روکدیا

توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق درخواست کی سماعت کریں گے، عمران خان پر درج مقدمات کی تفصیل فراہم سے متعلق درخواست کی سماعت بھی آج ہی ہوگی۔رجسٹرار آفس نے عمران خان کی وارنٹ معطل کرنے کی درخواست پر اعتراضات عائد کر رکھے ہیں۔قبل ازیں عمران خان نے وارنٹ منسوخی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔، عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انڈرٹیکنگ تسلیم کرکے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے اور درخواست پر آج ہی سماعت کی جائے۔سیشن کورٹ نے گزشتہ روز عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کر دی تھی۔یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس میں ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، عدالت نے انہیں 18 مارچ کو پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.