بپاشا باسو اب چھوٹی اسکرین پر جلوے دکھائیں گی

ممبئی:  سینما اسکرین پر کامیابی اور شہرت سمیٹنے والی بپاشا کو شائقین اب ٹی وی سکرین پر بھی دیکھیں گے۔ بپاشا نے بھارتی ٹی وی چینل پر ماڈلنگ شو جوائن کیا ہے جس میں وہ جج کے فرائض انجام دیں گی۔ یہ شو امریکی ٹی وی کے ماڈلنگ پروگرام Next Top Model کی طرز پر شروع کیا جا رہا ہے۔ بپاشا جج ہونے کے ساتھ ساتھ اس شو میں کیٹ واک کرتی بھی نظر آئیں گی۔ بپاشا کا کہنا ہے وہ نئی ماڈلز کو ریمپ پر چلنا اور خود کو فٹ رکھنا سکھائیں گی۔

تبصرے بند ہیں.