چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پھر ثابت کر دیا یہ امپورٹڈ حکومت اس کے حامیوں کی بی ٹیم ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے لکھا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے عدالتی احکامات پر عمل در آمد نہیں ہوا، عوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم تمام انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ کا حق ایک بنیادی جمہوری اصول ہے اور پاکستان تحریک انصاف اس پر کاربند ہے۔
تبصرے بند ہیں.