معیشت، الیکشن اور قومی مفاد پر سیاست کی جا رہی ہے: رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسترد شدہ پراپیگنڈا گروہ صرف پراپیگنڈا کر رہا ہے، معیشت ، الیکشن اور قومی مفاد پر سیاست کی جا رہی ہے، عمران خان کو اقتدار میں ہوتے ہوئے بلدیاتی الیکشن یاد کیوں نہیں کروائے۔اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن اپریل 2020 میں ہونے تھے، عمران خان کیوں دو سال تک بھاگا رہا؟، بلدیاتی الیکشن قانون کے مطابق ہونگے، دو سال تک بلدیاتی الیکشن نہ کرانے والا چند گھنٹے میں الیکشن کرانا چاہتا ہے، اسے کہتے ہیں انوکھا لاڈلا مسٹر فراڈیا، دھاندلی زدہ الیکشن چاہتا ہے، یہ سہولت اب ختم ہوچکی ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جعلی صادق اور امین پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کیوں نہیں کراتا، الیکشن کمشن کے پاس کون سی جادو کی چھڑی ہے کہ چند گھنٹے میں الیکشن کرا دے چند گھنٹے میں شفاف الیکشن نہیں صرف جھرلو الیکشن ہوسکتا ہے۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کا کیا قصور ہے کہ انہیں حق رائے دہی سے محروم کر دیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.