کراچی: پشاور میں انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام سے ناخوش پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی نے خاموش احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کیلئے کراچی میں شیڈول ڈرافٹ میں شرکت نہیں کریں گے البتہ فرنچائز کی نمائندگی ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم کریں گے۔گزشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا اور سی ای او فیصل حسنین نے اشارہ دیا تھا کہ شہر اور صوبے خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال سے غیر ملکی کرکٹرز مطمئن نہیں اور وہاں کھیلنا نہیں چاہتے۔ اس پر پشاور میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور صوبائی اپوزیشن پارٹیز نے بھی رمیز راجا کے بیان کی مذمت کی تھی۔
تبصرے بند ہیں.