مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آصف زرداری سے رابطہ ہوتا رہتا ہے،ان کوبھی ملک کی بہت فکرہے۔اپنے ایک بیان میں چودھری شجاعت نے کہا کہ ملکی معیشت کو ٹھیک کرنا سب سے ضروری ہے، اس وقت سب کو ایک ہونے کی ضرورت ہے، پاکستان کی معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجزکاسامنا ہے۔چودھری شجاعت نے مزید کہا کہ سیاستدانوں کو حالات کا ادراک کرتے ہوئےایک پیج پرآناچاہیے، عمران خان سےرابطہ کرکےکہا تھا پہلا ایجنڈا معیشت کو رکھیں توساتھ چلوں گا، سیاستدانوں کوآئین کی بالادستی کیلئےکرداراداکرناچاہیے
تبصرے بند ہیں.