توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان ودیگر کیخلاف کارروائی کی اجازت

سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کو عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کیخلاف کارروائی کی اجازت دیدی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں عمران خان ،اسد عمر اور فوادچودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی۔سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی رہنماﺅں کیخلاف کارروائی کی اجازت دیدی، سپریم کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف کسی ہائیکورٹ کا حکم امتناعی نہیں، الیکشن کمیشن قانون کے مطابق توہین عدالت کیس کی کارروائی کرے۔عدالت نے کہا کہ عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو جاری کئے گئے نوٹس پر اعتراض ہے، الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس پر عمل ہونا چاہئے۔بعدازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کی عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کیخلاف توہین کی اپیل نمٹا دی۔

تبصرے بند ہیں.