لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی۔گزشتہ دنوں وزیراعظم نے 6 سینیئر ترین افسران کی سمری میں سے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے تحریری استعفیٰ نہیں دیا، انہوں نے قبل از وقت ریٹائر ہونے سے زبانی آگاہ کیا۔تاہم ان کی خواہش کو قبول کر لیا گیا اور چند روز پہلے ان کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ ہو گئی ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم کو موصول ہونے والی 6 سینیئر ترین افسران کی سمری میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام بھی شامل تھا۔واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کورکمانڈر بہاولپور تعینات ہیں اور وہ انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ بھی رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا تاہم وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ریٹائرمنٹ کیلئے اپنی درخواست جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)بھجوائی تھی۔
تبصرے بند ہیں.