صدر مملکت اور وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی الوداعی ملاقاتیں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم میاں شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الوداعی ملاقاتیں کیں۔ صدر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایوان صدر میں ملاقات کی، صدر مملکت نے جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ،انہوں نے ریٹائر ہونے والے آرمی چیف کی دفاعی شعبے میں خدمات کو سراہا۔یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کو ریٹائرڈ ہوں گے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الوداعی ملاقات کی، وزیراعظم نے آرمی چیف کی خدمات کو سراہا اور ان کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا وزیراعظم ہاؤس آمد پر شاندار استقبال کیا گیا، ملاقات کے دوران وزیراعظم اور سپہ سالار میں خوشگوار انداز میں گفتگو اور باہمی دلچسپی کے امور، پیشہ ورانہ معاملات پر بات چیت ہوئی، وزیراعظم نے آرمی چیف کی ملکی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.