کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی کرنسی ڈالرکی قیمت میں اضافہ جبکہ سٹاک مارکیٹ انڈیکس میں کمی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روزکاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 56 پیسہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ڈالر 224 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان پایا گیا اور708 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے ،جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 42ہزار227 پوائنٹس کی سطح آگیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.