صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور زمان پارک میں سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کی اور اہم تعیناتیوں کی سمری پر اعتماد میں لیا۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خصوصی طیارے پر لاہور پہنچے ہیں، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی اورعمران خان کی ملاقات میں نئے آرمی چیف کی سمری سمیت اہم امور پر مشاورت کی جائے گی۔علاوہ ازیں افواج پاکستان میں اہم تقرری کے حوالے سے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی زیر صدارت سینئر لیڈرشپ نے مشاورت کی۔عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس میں اسد عمر شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری سمیت دیگر رہنما شریک تھے، صدر کی آمد سے قبل تحریک انصاف کی قیادت نے اہم تعیناتی سے متعلق صلاح مشورے کیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی زیر صدارت سینئر لیڈرشپ کی مشاورت کے بعد مرکزی قیادت کی صدر عارف علوی سے ملاقات ہو گی۔
تبصرے بند ہیں.