کامیاب مذاکرات کے بعد پاک افغان چمن بارڈر باب دوستی 8 روز بند رہنے کے بعد کھول دی گئی، سرحد کھولنے کے ساتھ ہی آمدورفت بحال ہوگئی اور تجارتی سرگرمیاں بھی شروع ہوگئیں۔ڈپٹی کمشنر چمن عبدالحمید زہری کے مطابق پاک افغان بارڈر 8 روز کے بعد کھول دیا گیا ہے اور باب دوستی سے دو طرفہ تجارت اور پیدل آمد و رفت بحال ہو گئی ہے۔ڈی سی چمن نے بتایا کہ 13 نومبر کو باب دوستی سرحد پار سے پاکستان فورسز پر فائرنگ کے بعد بند کر دیا گیا تھا، فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے تھے۔باب دوستی بند ہونے سے دونوں طرف سے تاجروں اور عام عوام کو مشکلات تھیں لیکن اب سرحد کو پیدل اور دوطرفہ تجارت کے کھول دیا گیا۔پاک افغان فلیگ میٹنگ میں افغان حکام کی جانب سے سرحد پر فائرنگ واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔باب دوستی چمن پیدل آمدورفت کیلئے معمول کے مطابق صبح 8 سے شام 5 جبکہ بارڈر ٹریڈ کیلئے صبح 8 سے رات 8 تک کھلا رہے گا۔
تبصرے بند ہیں.