پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سڑکوں پر سیاسی تماشے چل رہے ہیں مجبورا ان کا جواب دینا پڑتا ہے، اس وقت ہمارا نظام نہیں چل رہا، اہم تعیناتی کے بارے میں ہر طرف سے غیرضروری سیاست کی جارہی ہے، اتحادیوں اوراپوزیشن کو اس ایشوکومتنازع نہیں بنانا چاہیے۔ڈاؤ ہسپتال میں جگر کی 75 کامیاب پیوندکاریوں کی تکمیل کے موقع پر کینسر سینٹر کا سنگ بنیاد اور او پی ڈی کے چار نئےبلاکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جگرکاعلاج کرانے کے لیے پہلے ملک سے باہرجانا پڑتا تھا، جگرکا علاج بہت مہنگا ہوتا ہے، کینسرجیسے مرض کے کامیاب علاج کے لیےابتدائی تشخیص بہت اہم ہے، آج کل ٹی وی پربری خبریں ہی ملتی ہے، اچھی خبروں کو کم سیاسی خبروں کو زیادہ اُجاگر کیا جاتاہے۔انہوں نے کہا کہ روس، یوکرین جنگ کے معاشی اثرات ہم بھگت رہے ہیں، سیلاب متاثرین آج بھی مدد کے انتظار میں ہیں، ہمارے لیے سیلاب متاثرین اولین ترجیح ہے، بدقسمتی سے سڑکوں پر سیاسی تماشے چل رہے ہیں مجبورا ان کا جواب دینا پڑتا ہے، اس وقت ہمارا نظام نہیں چل رہا، ترجیح عوام کی خدمت ہونی چاہیے، آپس میں گولی چلانے،لڑنے کے بجائے الیکشن میں حصہ لیں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ڈاؤیونیورسٹی کی ترقی پرفخرکرتے ہیں، کورونا، یوکرین جنگ نے پوری دنیا کومتاثرکیا، پاکستان نے سیلاب جیسی تباہی کا سامنا کیا، سیلاب کی وجہ سے لاکھوں لوگ متاثرہوئے ہیں، ہم نے قوم کی ترجیح سیاسی تماشوں پر گامزن کر رکھی ہے، ہم سب کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ افسوس تعیناتی بارے ہر طرف سے غیرضروری سیاست کی جارہی ہے، آئین وقانون کے تحت یہ کام ہونا چاہیے، اتحادیوں اوراپوزیشن کو اس ایشوکومتنازع نہیں بنانا چاہیے۔ اہم تعیناتی پرغیرضروری سیاست کی جارہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.