سودسےمتعلق شرعی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینےکیلئےدرخواست جمع

وفاقی حکومت نے شرعی عدالت کی جانب سے سود کے خاتمے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیل واپس لے لی۔حکومت کی جانب سے سٹیٹ بینک کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت کے خلاف اپیل زیر التواء ہے، اپیل واپس لینے کی متفرق درخواست منظور کی جائے۔یاد رہے کہ وفاقی شرعی عدالت نے سودی نظام کے خاتمہ کا حکم دیا تھا تاہم سٹیٹ بینک نے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔واضح رہے کہ 9 نومبر کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک وفاقی شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لیں گے۔

تبصرے بند ہیں.