Latest National, International, Sports & Business News

زیادتی کے الزام میں گرفتار سری لنکن کرکٹر کی درخواست ضمانت مسترد

ضمانت کی درخواست نا منظور ہونے پر سری لنکن کرکٹر تحویل میں رہیں گے

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ضمانت کی درخواست نا منظور ہونے پر سری لنکن کرکٹر تحویل میں رہیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنوشکا گوناتھیلاکا ہتھکڑی لگا کر ویڈیو لنک پر سڈنی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

سری لنکن کرکٹر کو دو روز پہلے سڈنی میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم دنوشکا نے وکیل کے ذریعے عدالت سے ضمانت کی استدعا کی تھی۔

خیال رہے کہ سری لنکن کرکٹر پر 29 سالہ خاتون نے جنسی زیادتی کا الزام لگایا ہے، خاتون کا کہنا ہے کہ ان کی دنوشکا سے ملاقات ایک ایپ کے ذریعے ہوئی۔

خاتون نے دنوشکا گوناتھیلاکا پر 4 مرتبہ جنسی زیادتی کا الزام لگایا ہے، زیادتی کا واقعہ ایک رہائشگاہ پر گزشتہ ہفتے پیش آیا۔

تبصرے بند ہیں.