وزیراعظم کی عمران خان پر فائرنگ کی شدید مذمت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے گوجرانولہ، اللہ والا چوک میں عمران خان پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی جبکہ وزیر داخلہ کو آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیر اعظم شہباز شریف کی پریس کانفرنس ملتوی کر دی گئی۔واضح رہے کہ وزیر آباد میں اولڈ کچہری چوک پر لانگ مارچ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان فائرنگ سے زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔نامعلوم شخص کنٹینر کے نیچے تھا جس نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔ فائرنگ سے 9 افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت معظم گوندل کے نام سے ہوئی جس کا تعلق بھروکی چیمہ سے تھا۔

تبصرے بند ہیں.