سائفر آڈیو لیک معاملہ، شاہ محمود کو طلبی کا دوسرا نوٹس

سائفر آڈیو لیک معاملے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کو دوسرا نوٹس جاری کر دیا۔ایف آئی اے کے مطابق شاہ محمود قریشی کو 3 نومبر کے لیے طلبی کا دوسرا نوٹس جاری کیا گیا، ان کو 12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کواٹر طلب کیا گیا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو سائفر آڈیو سے متعلق جاری انکوائری میں طلب کیا گیا ہے۔ایف آئی اے نے یہ بھی کہا کہ 3 نوٹسز پر حاضر نہ ہونے کی صورت میں یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.