اس صورتحال میں بابر اعظم کے والد نے کرکٹ کے مختلف فارمیٹس سے لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور ایک ذومعنی پوسٹ کرتے ہوئے دوستوں کی اہمیت بتائی۔
اعظم صدیقی نے اپنی پوسٹ میں اشعار لکھے کہ دوست دلدار ہوا کرتے تھے ، بے وفا سے بھی پیار ہوتا ہے ، یار کچھ بھی ہو یار ہوتا ہے، دوست سے بھلا کیوں نہ کھاتے فریب ، دوست پر اعتبار ہوتا ہے، ساتھ اُس کے جو ہیں رقیب ، پھول کے ساتھ خار ہوتا ہے، حُسن و اخلاق اے روس حیات ، سب سے اچھا سنگھار ہوتا ہے۔
کپتان کے والد نے پر امید ہوتے ہوئے مزید لکھا کہ وقت کی ایک ادا بڑی خو بصورت ہے اچھا ہو یا بُرا گزر جاتا ہے ، انشا اللہ ٹیم اسٹرونگ کم بیک کرے گی، پاکستانی ہیں تو پاکستان کا ساتھ دیں ۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے سیمی فائنل تک رسائی کے راستے بند ہوتے دکھائی دے رہیں تاہم پاکستان کل ساؤتھ افریقا سے اپنا اہم میچ کھیلے گا۔
تبصرے بند ہیں.