ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے لگی ہے، امریکی کرنسی کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 39 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 220 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ کمی ہوئی ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 226 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 22 پیسے کمی ہوئی تھی جس کے بعد امریکی کرنسی 221 روپے 25 پیسے پر بند ہوئی تھی۔
تبصرے بند ہیں.