بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما اور اداکارہ تاپسی پنو نے بی سی سی آئی کے مرد اور خواتین کرکٹرز کے لیے مساوی تنخواہ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں تاپسی پنو نے بی سی سی آئی کو مثال قائم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مساوی کام اور مساوی تنخواہ کے لیے ایک بڑا قدم۔
A huge step towards equal pay for equal work. Thank you BCCI for leading with example 👏🏾
— taapsee pannu (@taapsee) October 27, 2022
داکارہ انشکا شرما نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے اقدام کو سراہا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے قانون کے مطابق خواتین کرکٹرز کو بھی اب مردوں کی طرح ٹیسٹ میچ کھیلنے پر 15 لاکھ، او ڈی آئی کھیلنے پر 6 لاکھ جبکہ 3 لاکھ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے پر ملیں گے۔
اس سے قبل خواتین کو او ڈی آئی اور ٹی ٹوئنٹی کھیلنے پر 1 لاکھ اور ٹیسٹ میچ کھیلنے پر 4 لاکھ ملتے تھے۔
تبصرے بند ہیں.