ترجمان دفتر خارجہ نے سیف اللہ پراچہ کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گوانتاناموبے جیل سے رہائی کے بعد سیف اللہ پراچہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ نے سیف اللہ کی وطن واپسی کے لیے وسیع انٹر ایجنسی عمل مکمل کیا، خوشی ہے بیرون ملک زیر حراست پاکستانی شہری بلآخر اپنے خاندان سے مل گیا۔
دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سیف اللہ پراچہ گوانتانا موبے امریکا میں قید تھے اب وہ رہائی کے بعد پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ نے سیف اللہ پراچہ کی وطن واپسی کے لیے انٹر ایجنسی پراسیس انجام دیا، خوشی ہے بیرون ملک قید پاکستانی آج اپنےخاندان کےساتھ ہے۔
تبصرے بند ہیں.