Latest National, International, Sports & Business News

میلبرن میں مسلسل بارش کے باعث انگلینڈ اور آسٹریلیا کا میچ بھی منسوخ

میلبرن میں مسلسل بارش کے باعث آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ کو منسوخ کردیا گیا۔میلبرن میں مسلسل بارش کے باعث آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےدونوں میچز نہیں ہوسکے ہیں۔اس سے قبل افغانستان اور آئر لینڈ کا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا جب کہ اب انگلینڈ اور آسٹریلیا کو بھی ایک ایک پوائنٹ دے کر میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔گروپ ون میں نیوزی لینڈ ، انگلینڈ ، آئرلینڈ اور آسٹریلیا کے تین تین پوائنٹس ہوگئے، گروپ میں نیوزی لینڈ پہلے،انگلینڈ دوسرے،آئرلینڈ تیسرے اورآسٹریلیاکی چوتھی پوزیشن جب کہ سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں 2، 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور چھٹے نمبرپرہیں۔

تبصرے بند ہیں.