ارشد شریف کے واقعے میں تھرڈ پارٹی ملوث ہو سکتی ہے: ترجمان پاک فوج

ارشد شریف کے معاملے پر تحقیقات ہونی چاہئیں کہ سینئر صحافی کی ہلاکت کا فائدہ کون اٹھا رہا ہے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس آئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا ارشد شریف بلاشبہ ایک نڈر صحافی تھے، ارشد شریف کے ملک سے باہر جانے کی وجوہات اور قتل کے حقائق سامنے آنے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا ارشد شریف کے معاملے پر کینیا میں بھی تحقیقات ہو رہی ہیں اور ہمیں بھی اپنی سطح پر تحقیقات کرنی چاہئیں کہ ارشد شریف کی ہلاکت کا فائدہ کون اٹھا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا سائفر کے معاملے پر ارشد شریف نے کئی پروگرام کیے، یہ باتیں بھی سامنے آئیں کہ شاید انہیں سائفر کے منٹس دکھائے گئے تھے۔

ارشد شریف کی ہلاکت میں کسی دوسرے ملک کے شامل ہونے سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا ارشد شریف کے معاملے پر تھرڈ پارٹی ملوث ہو سکتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.