مسجد نبویؐ ہنگامہ آرائی میں قید تمام پاکستانیوں کی رہائی کا حکم

مدینہ منورہ: سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کے لئے بڑا فیصلہ کرلیا۔انہوں نے مسجد نبویؐ میں ہنگامہ آرائی میں قید تمام پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے درگزر سے کام لیتے ہوئے اپریل 2022 کے واقعے پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی۔وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطاء فرمائے۔مدینہ منورہ کی عدالت نے تین پاکستانیوں خواجہ لقمان، محمد افضل، غلام محمد کو 8 سال جب کہ تین کو 6 سال قید کی سزا سنائی تھی جن میں انس، ارشد اور محمد سلیم شامل ہیں۔ایک اور پاکستانی طاہر ملک کو بھی تین سال قید اور 10 ہزار ریال جرمانہ کیاگیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.