چین کا پاکستان کے ایف اے ٹی ایف سے نکلنے کے اقدام کا خیرمقدم

بیجنگ – چین نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے چین کی پاکستان کوایف اے ٹی ایف کی گرےلسٹ سے نکلنے پر مبارک باد دی۔چینی ترجمان نے پاکستان کے ایف اےٹی ایف سے نکلنے کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ایف اے ٹی ایف سےنکلنا بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی کوششوں کا اعتراف ہے کہ وہ مشکلات کے باوجود گزشتہ پانچ سالوں میں انسداد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت کے نظام کو بہتر بنانے کے اپنے سیاسی عزم پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین بین الاقوامی انسداد دہشت گردی تعاون کو آگے بڑھانے اور بین الاقوامی مالیاتی نظام کی حفاظت کے لیے پاکستان کے مثبت تعاون کا منتظر ہے۔یاد رہے گزشتہ ہفتے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو اپنی گرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے انسداد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت میں ملک کی کوششوں کو سراہا۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا کہ پاکستان نے 2018 اور 2021 دونوں ایکشن پلانز کی تمام ٹھوس، تکنیکی اور طریقہ کار کی ضروریات پوری کر لی ہیں۔ نتیجتاً، پاکستان کو فوری طور پر، بڑھتی ہوئی نگرانی کے تحت دائرہ اختیار کی فہرست سے نکال دیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.