ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ ارشد شریف کے بہیمانہ قتل پر صدمہ ہوا، انہوں نے اپنی جان دے کرسچ بولنے کی قیمت ادا کی۔
Shocked at the brutal murder of Arshad Sharif who paid the ultimate price for speaking the truth – his life. He had to leave the country & be in hiding abroad but he continued to speak the truth on social media, exposing the powerful. Today the entire nation mourns his death.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 24, 2022
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کو ملک چھوڑ کر بیرون ملک روپوش ہونا پڑا، پوری قوم ان کی وفات پر سوگوار ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی مرحوم ارشد شریف کےگھر بھی گئے جہاں انہوں نے اہلخانہ سے تعزیت کی۔
سابق وزیراعظم نے اس موقع پر ارشد شریف کے قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
تبصرے بند ہیں.