سُپر 12 مرحلے کا افتتاحی میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں گروپ 1 کی آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہورہا ہے جہاں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ کی اننگز:
کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کونوے نے 58 گیندوں پر 92 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
اس کے علاوہ فِن ایلن نے 16 گیندوں پر 42 رنز اسکور کیے، کپتان کین ولیمسن 23، گلین فلپس 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ جیمز نیشم 26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے دو جب کہ ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
آج دوسرے میچ میں افغانستان اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔
آسٹریلیا کی ٹیم:
آسٹریلوی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، گلین میکسویل، مارکس اسٹوائنس، ٹِم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم:
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں فن ایلن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، کپتان کین ولیمسن مارک چیپمین، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹِم ساؤتھی، لوکی فرگیوسن اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔
Batting first at the @scg! A toss win for Aaron Finch and Australia to start the @T20WorldCup. @glenndominic159 playing his 50th T20I for New Zealand today. Follow play LIVE in NZ with @skysportnz and @SENZ_Radio. #T20WorldCup pic.twitter.com/DdoRMnaAn3
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) October 22, 2022
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے گئے، ٹورنامنٹ کے لیے کل 8 ٹیموں کو دو گروپس(گروپ اے اور گروپ بی) میں تقسیم کیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.