آسٹریلوی میڈیا کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلش آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل ہیں اور دفاعی چیمپئین آسٹریلیا نے ہفتے کو نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے میچ سے قبل تازہ دم رہنے کے لیے کھلاڑیوں کو گولف کورس جانے کا موقع دیا گیا جہاں جوش انگلس کا سڈنی گولف کورس پر ہاتھ زخمی ہو گیا اور خون بہنے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا۔
آسٹریلوی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جوش انگلس گولف کلب ہاتھ پر لگنے سے زخمی ہوئے ان کے ہاتھ پر کٹ آیا اور خون بہنے لگا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میتھیو ویڈ آسٹریلیا کے فرسٹ چوائس وکٹ کیپر ہیں اور ہفتے کو نیوزی لینڈ کے خلاف وہی میچ کھیلیں گے۔
دوسری جانب ترجمان کرکٹ آسڑیلیا کا کہنا ہے کہ جوش انگلس کی انجری کی نوعیت کی ابھی تصدیق ہونا ہے اور ان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.